ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، 787کیسز سامنے آگئے 

ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، 787کیسز سامنے آگئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)  شہر قائد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، شہر میں گزشتہ 24 دنوں میں 787 کیسز سامنے آئے۔تفصیلات کے مطابق مون سون کے موسم کے دوران سندھ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ 24 دنوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 839 ہوگئی، ان میں سے زیادہ تر کیسز 787 کراچی میں رپورٹ ہوئے۔ضلع وسطی میں 185، ملیر میں 150، کورنگی میں 38 اور ضلع کیماڑی میں 22 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع ٹھٹھہ میں 13، حیدرآباد میں 9، بدین اورٹنڈوالہ یار میں 2کیس رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق لاڑکانہ میں 2،قمبر شہداد کوٹ اور شکار پور میں 1،1کیس، خیرپور میں 3،گھوٹکی میں 2،شہید بے نظیر آباد2میں اور نوشہروفیروز میں ایک، عمرکوٹ میں 7،میرپورخاص میں 4،تھرپارکرمیں 2 کیس رپورٹ سامنے آئے۔ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر کیڑے مار ادویات کے چھڑکا جیسے اقدامات نہ کیے گئے تو ڈینگی وائرس وبا کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔