بونی اپر چترال میں سیلاب زدگان کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد

  بونی اپر چترال میں سیلاب زدگان کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں کھلی کچہری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے سیلاب زدگان کے لیے گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں علاقے کے عمائدین کے علاوہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابوں کی وجہ سے متاثرہ لوگوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔سیلاب متاثرین نے ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل اور مشکلات سمیت بالخصوص متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو درپیش مشکلات سے تفصیل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کو موقع پر حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات صادر کیں۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں سیلاب کے متاثرین میں امدادی چیک بھی تقسیم کیں۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی کی سرتوڑ کوشش کررہی ہے۔