پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ عروج پر
پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ عروج پر ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے شہریوں نے اس حوالے سے حکومت سے نوٹس لیکر فوری ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے پشاور کے علاقہ کوچہ حاجی عبدالمنان ٹھنڈی کوئی گیٹ سرکلر روڈ سرکی روڈ اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں کے مطابق آئے روز گھنٹو ں بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جس سے علاقہ میں پانی کی قلت سمیت امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ کوئی پوچھنے والا نہیں۔اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی و گیس لوڈشیڈنگ سے چھٹکارا دلایا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے۔