شہری کو پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی بروقت عدم فراہمی پر کارروائی 

شہری کو پیدائشی سرٹیفیکیٹ کی بروقت عدم فراہمی پر کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) آر ٹی ایس کمیشن ہیڈ کوارٹر میں چیف کمشنر محمد سلیم خان کی سربراہی میں کمیشن نے ایبٹ آباد, نوشہرہ, جمرود اور بٹگرام سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مختلف نوعیت کے شکایات سنے. ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے محمد فیاض کی شکایت پر ویلج کونسل سیکرٹری عبدالباسط کو پانچ ہزار جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہارون تنولی کو دس ہزار روپے جرمانہ کیا اور انہیں احکامات جاری کئے کہ دو دن کے اندر سائل کو سرٹیفیکٹ فراہم کیا جائے, شہری کو پیدائشی سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. جمرود سے تعلق رکھنے والے فیض الامین کے شکایت پر تحصیلدار اور پٹواری کو احکامات جاری کئے گئے کہ اج ہی سائل کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرے, شہری کو ڈی آئی خان میں اپنے پانچ کنال زمین کی انتقال کے دستاویزات کی حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا. ڈی سی ڈی آئی خان کو کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف انکوائری کے لئے خط بھی جاری کیا گیا. نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے ریاض الرحمان کے شکایات کا ازالہ کیا گیا اور ان کی ایف آئی ار فوراً رجسٹرڈ کروائی گء. بٹگرام سے گل محمد خان کی شکایت پر ڈسٹرکٹ منیٹرنگ افیسر کو کمیشن نے احکامات جاری کئے کہ جگہ کا خود معائنہ کرے اور کمیشن کو تصاویر اور ویڈیو بھجوائے اور ان تمام عوامل سے اگاہ کرے جن کی وجہ سے تین سو خاندانوں کو پانی کی فراہمی میں مشکلات پیش ارہی ہے. کمیشن میں ریٹائرڈ جج اور موجودہ کمیشنر عاصم امام, کمشنر عامر درانی اور سیکرٹری آر ٹی ایس کمیشن محمد روز خان بھی شامل تھے. تمام متعلقہ افسران کو 8 ستمبر تک تمام شکایات حل کرنے اور دوبارہ کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کئے گئے. شہریوں نے کمیشن کا شکریہ ادا کیا کہ بروقت ان کے شکایات کا ازالہ کیا گیا. چیف کمشنر نے کہا کہ تمام شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کرنا عوام کا بنیادی حق ہے اور کمیشن ان کو یہ حق دلوانے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے. عاصم امام نے شہریوں سے اپیل کی کہ جہاں خدمات کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہو کمیشن سے رابطہ کیا جائے.