فضل حکیم یوسفزئی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

فضل حکیم یوسفزئی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ، ڈبلیو ایس ایس سی اور ریسکیو1122 کے افسران کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور مسائل دریافت کئے۔فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف اور بحالی کے اقدامات 24 گھنٹے جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کا کردار قابل ستائش ہے، سیلابی پانی اترنے، راستے اور گھروں کو کلیئر کرنے کے اقدامات ہورہے ہیں، امید ہے یہ کام جمعہ کے روز شام تک مکمل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے بھاری مشینری سے کام ہو رہا ہے جبکہ صفائی ستھرائی کیلئے اہلیان علاقہ بھی مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خادم کیطرح آپ کے ساتھ کھڑا ہوں اور سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابرکا شریک ہوں انہوں نے واضح کیا کہ یہ سیاست کا وقت نہیں بلکہ مدد اور خدمت کا وقت ہے لہذا تمام بلدیاتی ممبران اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جہاں بھی ریلیف اقدامات میں کمی بیشی ہے تو مجھ سے براہ راست رابطہ کریں۔