صوبائی یوتھ اسمبلی کے انتخابات‘ عالمگیر محسود وزیر اعلیٰ منتخب

صوبائی یوتھ اسمبلی کے انتخابات‘ عالمگیر محسود وزیر اعلیٰ منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) نوجوان نسل کی پارلیمانی تربیت  کے لئے صوبے کی پہلی یوتھ اسمبلی  کے دس سال مکمل ہو گئے،  یوتھ اسمبلی میں گرین گروپ کے امتیاز علی اسپیکر منتخب، صوبائی یوتھ اسمبلی کا نواں الیکشن سیشن پشاور میں منعقد ہوا، جس میں دونوں پارٹیز اُمیدواروں نے حصہ لیا۔ پی وائی اے بلیو سے وزیر اعلیٰ کیلئے عالمگیر محسود اور سپیکر کیلئے عدنان وہاب اُمیدوار تھے جبکہ پی وائی اے گرین کے سی ایم کیلئے شاہد تاج مہمند اور سپیکر کیلئے امتیاز علی اُمیدوار تھے۔ تمام اُمیدواروں کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد سپیکر کے لئے امتیاز  علی کو ممبران اسمبلی نے بھاری اکثریت سے منتخب کیا جبکہ وزیر اعلیٰ شپ کیلئے کانٹے دار مقابلے کے بعد دونوں اُمیدواروں کو ایک جتنے ووٹ ملے۔ جس میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ دونوں اُمیدوار چھ چھ مہینے کیلئے اپنا  مدت تقسیم کرینگے اور باہمی مشاورت سے  مدت کے پہلے حصہ میں سی ایم شپ بلیو پارٹی کو دیا گیا۔ پی وا ئی اے کے اس جمہوری نظام کے تسلسل کے دس سال پورے ہوگئے۔  صوبائی یوتھ اسمبلی  کے سابق چیئرمین محمد عابد خان اتوزئی نے اجلا س میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک کا سرمایہ ہے یہی نوجوان آگے بڑھ کر یوتھ اسمبلی سے ضلعی ا سمبلی‘ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی میں آتے ہیں انہوں نے نوجوانو ں کو دن رات محنت کرنے کی تلقین کی اور کہاکہ نوجوان نسل ہی قوم کا سرمایہ ہے نوجوان اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ زندگی میں وہ کامیاب ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی یوتھ اسمبلی   پاکستان کی واحد  رضاکار تنظیم ہے جس نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے  ایک ہزار سے زائد  پروگرامات منعقد کی ہے۔