نوشہر ہ، معروف دینی درسگاہ کے طلباء سے قیمتی اشیا ء چوری کرنے والا ملزم طلباء کے ہتھے چڑھ گیا

نوشہر ہ، معروف دینی درسگاہ کے طلباء سے قیمتی اشیا ء چوری کرنے والا ملزم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     نوشہرہ (بیورورپورٹ)اپنے قریبی رشتہ دار سے ملنے کی آڑ میں معروف دینی درس گاہ کے طلبا سے قیمتی اشیاء اور نقد رقوم چوری کرنے والاملزم مدرسے کے طلبا کے ہتھے چڑھ گیا طلبا نے ملزم کوحراست میں لیکر مقامی پولیس کے حوالے کردیا،مقامی  پولیس  ملزم سے مال مسروقہ کی برآمدگی میں ناکام طلبا نے مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے 72گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دیا تفصیلات کے مطابق  پاکستان کی معروف دینی درسگاہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں مدرسے کے کئی طلبا سے قیمتی موبائل فون اور نقدرقوم چوری ہو رہی تھی جس پر مدرسے کے طلبا  نے ملزم کی گرفتاری کیلئے رکھی کر دی طلبا نے مصری بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ملزم کوحراست میں لیکر اکوڑہ خٹک  پولیس کے حوالے کردیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ میں اپنے ایک قریبی رشتہ دار سے ملنے آتا ہوں نہ کہ جامعہ سے چوری کرنے،ملزم کی رہائی اور مدرسے کے طلبا کا مال مسروقہ حوالے کرنے کیلئے مدرسہ انتظامیہ اور عمائدین کے مابین ایک جرگہ ہوا لیکن مدرسے کے طلبا کواپنے قیمتی موبائل فون اور نقدی نہ ملنے پرطلبا اشتعال میں ہیں طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نے پکڑے گئے ملزم کو اکوڑہ خٹک پولیس کے حوالے کردیا لیکن اکوڑہ پولیس نے ہمیں صرف ایک روزنامچہ رپورٹ پر ٹرخادیا ہے طلبا نے مزید کہا کہ اگر پھر بھی کوئی شک ہے تو پولیس آئی ایم ای چیک کرکے تحقیقات کریں طلبا نے مزید کہا ہے کہ مدرسہ کے سی سی ٹی وی کمیروں میں بھی ظاہر ہے تو پھر مقامی پولیس ملزم کے خلاف کاروائی کرنے اور ان سے ہمارا مال مسروقہ کی برامدگی سے کیوں کترا رہی ہے طلبا نے  مقامی پولیس کو اپنا مال مسرقہ حوالہ کرنے کیلئے 72گھنٹوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مقامی پولیس نے   ہمیں اپنا مال مسروقہ نہ دیا تو جامعہ  کے 400تک طلبا مقامی پولیس کے خلاف احتجاجاً سڑکوں  پر نکل آئیں گے۔