شدید بارشوں کے باعث،سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک شدید متاثر

شدید بارشوں کے باعث،سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک شدید متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سندھ میں شدید بارشوں کے باعث،سکھر ڈویژن کا ریلوے ٹریک شدید متاثر، متعدد ٹرینیں عارضی طور پر معطل، تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں شدید بارشوں کے بعد سکھر ریلوے کی حدود میں ٹریک شدید متاثر ہوچکا ہے، خستہ حال ریلوے ٹریک پر بڑے حادثات کے خدشے کے باعث متعدد ٹرین سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ سکھر ریلوے ڈویژن کی حدود میں پہلے سے ہی خستہ حال ریلوے ٹریک شدید بارشوں میں مزید تباہ حال بن چکے ہیں اور ان ٹریک پر کئی کئی فٹ برساتی پانی کھڑا ہے، اس صورتحال پر پاکستان ریلوئے حکام نے  بتایا کہ بارشوں سے ریلوے ٹریک شدید متاثر ہوا ہے۔سکھر سے کوئٹہ جانے والے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت پہلے سے ہی معطل کی جاچکی ہے جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی مزید ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کرنے کا پہلے ہی اعلان کر دیاگیا ہے۔