ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ سمیت  5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری

   ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ سمیت  5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین، ڈی ایس یوسف جمال سمیت 5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی عباس مہدی کی عدالت میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن الطاف حسین و دیگر پولیس افسران کے خلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ الطاف حسین، ڈی ایس یوسف جمال سمیت 5 پولیس افسران کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں.عدالت نے ایس ایس پی الطاف حسین سمیت تمام پولیس افسران کو 30، 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے کی کاپی ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کرنے کے کے حکم میں عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس افسران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو گواہان کی فہرست جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔درخواست گزار اظہر اقبال نے عدالت کو بتایا کہ گھرپرفائرنگ کا مقدمہ فیروز آباد تھانے میں درج کرایا تھا۔ پولیس نے گواہان کی نشاندہی پر دو ملزمان معصوم اور فیاض کو گرفتار کیا تھا۔درخواست میں بتایا گیا کہ ڈی ایس پی یوسف جمال نے تھانے جاکر ایس ایس پی کے کہنے پر دونوں ملزمان کو رہا کروا دیا۔ دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا۔ ایس ایس پی میرا کیس خراب کررہے ہیں۔ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے۔