متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی ٹیمیں روانہ کئے جائیں،رحمان اللہ ایڈوکیٹ 

متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی ٹیمیں روانہ کئے جائیں،رحمان اللہ ایڈوکیٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر) پشاورہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر رحمان اللہ خان ایڈوکیٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں اورقدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے این ڈی ایم اے  ٗ اورصوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابوں سے غریب عوام کے جانی و مالی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔متاثرہ علاقوں میں فوری امدادی ٹیمیں روانہ کیا جائے۔اور ھنگامی سروے کرکے مستحقین کو مالی امداد فرہم کیجائے وہ  جمعرات کے روز اپنے دفتر میں نائب صدر عائشہ ملک ایڈوکیٹ ٗ جنرل سیکرٹری فاروق آفریدی ایڈوکیٹ  اورکابینہ کے دیگرارکان کے ہمراہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انھوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں نے قدرتی آفات کی شکل اختیار کی  ہے جس سے لوگوں کے مکانات اور فصلات اور مال مویشی اور کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے  صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں خصوصآ پہاڑی اور میدانی علاقوں میں سیلاب اور بارشوں نے جو تباہ کاریاں کی ہیں اس کی وجہ سے غریب عوام کے جان و مال گھروں مال مویشیوں اور کھڑی فصلوں کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے اور عوام انتہائی مصیبت سے دوچار ہیں دوسری طرف مہنگائی، بیروزگاری اور بجلی و گیس کے نرخوں میں بے تحاشہ اضافے اور ٹیکسوں کی  بھر مار سے عوام کی زندگی اجیرن ھو گئی ہے لھذا ریاست کی اولین ذمہ داری بنتی ہے۔کہ ھنگامی بنیادوں پر سیلاب زدگان کو مالی امداد فراہم کیجائے اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور پی ڈی ایم اے اور ارباب اختیار سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی سروے کر کے میرٹ پر مستحقین کی نشان دھی کریں اور انکی امداد اور مالی معاونت کو یقینی بنایا جائے اور آئندہ سیلابی پانی کے بہاو اور عوام کے گھروں اور فصلوں کو تحفظ فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کیجائے۔