مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کی ماضی بے داغ ہے،ارباب عثمان ایڈوکیٹ

مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کی ماضی بے داغ ہے،ارباب عثمان ایڈوکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)اسلامک لائرز موومنٹ پشاور ڈویژن کے سینئر رہنماوں ارباب عثمان ایڈووکیٹ ، زیارت خان ایڈووکیٹ ، فقیر اللہ اعوان ایڈووکیٹ  اور دیگر نے کہا ہے این اے 24سے نامزد امیدوار مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کی ماضی بے داغ ہے۔چارسدہ کے عوام کھوکھلے نعروں، موروثی اور مفاداتی سیاست کو مسترد کریں، بحثیت ڈسٹرکٹ بار چارسدہ کے صدر مجیب الرحمان ایڈوکیٹ نے ہمیشہ عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے، انہوں نے چارسدہ میں کئی انسانیت سوز واقعات میں مظلوموں کا ساتھ دیا اور اُنکے لیے قانونی جنگ کی۔ مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ کامیابی کے بعد  حلقے کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر ضرور آواز اٹھائیں گے۔ اپنے ایک مشترکہ جاری کردہ اخباری بیان میں اسلامک لائرز موومنٹ  پشاور ڈویژن کے رہنماوں کا کہنا تھا مجیب الرحمان ایڈووکیٹ کئی سالوں سے چارسدہ میں وکلاء برادری کا خدمت کر رہے ہیں اور وکلاء نے بھی کئی بار مجیب الرحمان ایڈووکیٹ پر اعتماد کیا ہے۔ جماعت اسلامی نے مجیب الرحمان کو این اے 24سے نامزد کردیا ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے مجیب الرحمان ایک وکیل کے ساتھ ساتھ ایک اچھا سیاسی نظریاتی ورکر بھی ہے اور وہ حلقے کے مسائل سے آگاہ ہے۔ دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنے اپنے دور میں کچھ بھی نہیں کیا صرف خالی نعرے لگائے حلقے کے مسائل صرف جماعت اسلامی ہی حل کر سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کی قیادت صحالین کے پاس موجود ہیں جماعت اسلامی نے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی ہے۔ عوام کی امیدوں، آروزوں اور تمناؤں پر پورے اترنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چارسدہ کے ترقی اور خوشحالی کے لیے حلقے کے عوام جماعت اسلامی کے امیدوار کو کامیاب کریں اور 25ستمبر پر ترازو پر مہر لگائیں۔