صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا
پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا بارش کے باعث کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا شہر میں صبح سے شروع ہونے والی ہلی بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا اور ہلکی مسلسل بارش سے ہر طرف ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں جس نے شہریو ں کے چہروں پر خوشیاں بکھیر دیں شہر کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔