فاروق آفریدی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا
پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخواکے سینئرقانون داں اور پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد فاروق آفریدی نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان کاعہدہ قبول کرنے سے انکارکردیاہے ان کابطوراسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان تقررنامہ چندروز قبل صدرمملکت کی جانب سے جاری ہواتھاواضح رہے کہ محمدفاروق آفریدی خیبر پختونخوا کے سینئرقانون داں ٗ آئینی امورکے ماہر اور پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ہیں محمد فاروق آفریدی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کیا ہے اور اپنی خدمات بطور سیکریٹری جنرل فرائض جاری رکھنے کا عزم کیا ہے ان کاکہناہے وکلا برادری نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ انشااللہ اس پر پورا اتریں گے۔