بلاول بھٹو کا فرحان بن فیصل سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم
جدہ،اسلام آباد (محمد اکرم اسد، سٹاف رپورٹر) سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کرنے کا حکم جاری کردیا۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مذکورہ حکم مملکت کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اس کے لوگوں کی مدد کا اعادہ ہے۔سعودی میڈیاکے مطابق شاہ سلمان کی جا نب سے یہ حکم نامہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے بعد جاری کیا گیا۔ جمعرات کو دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہو نیوا لی تباہ کاریوں سے بھی آگاہ کیااور بدترین سیلابی صورتحال کے حوالے سے اظہار یکجہتی پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا،دوسری طرف دفتر خارجہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعو د ی عرب کی جانب سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس پر بلاول بھٹو نے اپنے سعودی ہم منصب سے اظہار تشکر کیا۔ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
سعودی فرمانروا