بغاوت کا مقدمہ، شہبا ز گل نے درخواست ضمانت دائر کر دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل نے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق شہباز گلکی لیگل ٹیم کے توسط سے سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ بد نیتی اور سیاسی بغض کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر کچھ حصے ایف آئی آر میں شامل کیے گئے، میں اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہوں اور امریکا و یورپ کی درس گاہوں میں پڑھاتا رہا ہوں، درخواست گزار کے خلاف پرچے میں درج دفعات کے تحت مقدمہ نہیں بنتا۔شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجھے بد نیتی کے تحت مقدمہ میں پھنسایا گیا ہے، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔ وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو اسلام کی عدالت سے جوڈیشل ریمانڈ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے، ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ ڈاکٹر شہباز گل اسلام ا?باد کی سیشن عدالت کی جانب سے دیا جانے والا جسمانی ریمانڈ پورا ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ جیل قوانین کے مطابق دوسرے قیدیوں کی طرح ان کی حفاظت اور بہترین دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
شہباز گل