پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی۔درخواست اراکین سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور راجہ اظہر نے دائر کی۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی۔  الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیے۔ انتخابات سندھ حکومت، اسکی اتحادی جماعتوں کی خواہش پر ملتوی کیے گئے۔ انتخابات ملتوی کرکے عوام کو نمائندے منتخب کرنے سے روکا گیا۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات فوری کروانے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں چیف الیکشن کمیشن، صوبائی الیکشن کمیشن، سندھ حکومت فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت اور پچھلی حکومتوں نے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں کوئی کام نہیں کیا۔ بارش سے کراچی کی سڑکیں کھنڈرات بن گئی ہیں۔ کراچی والوں کو پینے کا پانی نہیں مل رہا۔ عوام ڈوب رہی ہے جبکہ سندھ حکومت عیاشیاں کررہی ہے۔ بلاول کا لاڑکانہ بھی ڈوب رہا ہے اور زرداری کا نوابشاہ بھی۔ ہم نے بلدیاتی الیکشن کے التوا کیخلاف درخواست دار کردی۔ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی لیکن الیکشن کمیشن نے حکومت سندھ کے کہنے پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن سندھ حکومت اور اسکی اتحادی جماعتوں کی خواہش اور صوبای الیکشن کمشنر کی سفارش پر ملتوی کے گے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ 28 اگست کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن ملتوی کر کے کراچی کی عوام کو نماندے منتخب کرنے سے محروم کیا گیا ہے۔  پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی متوقع شکست کے باعث کراچی میں الیکشن نہیں چاہتی۔ بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل اور بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں۔ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاے۔ عدالت ہماری درخواست فوری سماعت کے لئے منظور کریں۔ شیڈیول کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا جاے۔

مزید :

صفحہ اول -