وزیر اعظم آج سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، مریم اورنگزیب
اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہبازشریف آج (جمعہ کو)سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا وزیر اعظم نے اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد اقتصادی امور ڈویژن میں سیلاب متاثرین کی امداد، ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں تعاون کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا اجلاس میں ریسکیو، ریلیف، متاثرین میں نقد رقوم کی تقسیم کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو چیئرمین این ڈی ایم اے اور ہنگامی امداد کے صوبائی اداروں نے سیلاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وزیر اعظم آج سکھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملیں گے، انشاللہ۔
مریم اورنگزیب