مسافروں کے کرسی، کسٹمزڈکلیئریشن پر پاکستان کی نجی ایئر لائنز، ایاٹا کا عتراض 

مسافروں کے کرسی، کسٹمزڈکلیئریشن پر پاکستان کی نجی ایئر لائنز، ایاٹا کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) ایف اے ٹی ایف کی ہدایت پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے مسافروں کے کرنسی و کسٹمز ڈکلئیریشن کے معاملے پر پاکستان کی نجی ایئر لائنز اور بین الاقوامی ایاٹا نے جاری احکامات پر اعتراضات کردئیے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فنانسل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے معاملے پر پاکستان کی نجی لائنز اور ایاٹا نے اعتراضات اٹھا دئیے۔ایئرلائن آپریٹرز کمیٹی اور بین الاقوامی ہوابازی تنظیم ایاٹا نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور کسٹم کو تحفظات پر مبنی خطوط ارسال کیے ہیں،جس کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کو بورڈنگ کے وقت ڈیکلریشن فارم دے کر تو وصول کرسکتے ہیں مگر کسی کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ایئرلائنز آپریٹرز اور ایاٹا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کیلئے فلائٹ میں اناونسمنٹ تو کرسکتے ہیں اور مسافر کی درخواست پر فارم بھی دے سکتے ہیں،مگر کسی مسافرکو فارم پر کرنے کے لیے مجبور نہیں کرسکتے جبکہ مسافروں کو پْرشدہ فارم کسٹمز کے حوالے کرنے کیلئے پابند بھی نہیں کیا جا سکتا۔
ایاٹا اعتراض

مزید :

صفحہ اول -