حیدرآباد کو آفت زدہ قرار دینا مسئلے کا حل نہیں، عملی طور پر لوگوں کو ریلیف دیا جائے: سید امین الحق
حیدرآباد(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و وفاقی وزیر امین الحق کی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ حیدرآباد اور لطیف آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔سید امین الحق نے میڈیا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں بہت تیز بارش ہوئی اور صورتحال انتہائی خراب ہے ٹھٹہ بدین کا دورہ کرچکاہوں حیدرآباد کی انتظامیہ سے میٹنگ کر کے برسات سے متعلق معلومات حاصل کی ہیں شہر کا دورہ کرکے بہت دکھ ہوا جو دعوی صوبائی حکومت کررہی تھی صورتحال ویسی نہیں ہے لطیف آباد تعلقہ میں مختلف علاقوں میں گھٹنوں گھٹنوں پانی ابھی بھی موجود ہے ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس شہر میں بارہ کے قریب ڈی واٹرنگ پمپ چل رہے ہیں ہمیں یہ انتظامات ٹھیک نہیں لگ رہے سائٹ ایریا اور ٹنڈوجام کی حالت بھی بہت خراب ہوئی ہے،حیدرآباد کو فقط آفت زدہ قرار دینا مسئلے کا حل نہیں عملی طور لوگوں کو ریلیف دیا جائے،حیسکو،رینیو، واساسب اداروں کو الرٹ ہو کر کر شہریوں کے مسائل حل کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے اورحیدرآباد میں رین ریلیف فنڈز جلد از جلد ریلیز کیا جائے آج آنکھوں دیکھا حال وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کے سامنے رکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے تمام اراکین کوا نتظامیہ کے ساتھ بیٹھنے کا کہاہے اب شارٹ ٹرم پلان اور لانگ ٹرم پلان پر کام کیا جائے شارٹ ٹرم میں ہیوی جنریٹرز،پمپ مشینز، پمپنگ اسٹیشنز کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے حالیہ بارشوں سے حیدرآباد میں 7 اموات واقع ہوئی جس کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا مرحومین کے غم میں ایم کیو ایم پاکستان برابر کی شریک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک جمہوری عوامی پارٹی ہے ہم عوام کے درمیان جانے پر فخر محسوس کرتے ہیں اس مشکل وقت میں اگر حالات دیکھے جائیں تو انتخابات ہونا ممکن نہیں تھے جب بھی الیکشن ہونگے ہم الیکشن کے لئیے تیار ہیں ہم با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ گئے ایم کیو ایم پاکستان کے علاوہ کوئی بھی سیاسی جماعت عوام کو مستقل سہولت فراہم کرنے کیلئے کوشش نہیں کر رہی صرف ایم کیو ایم پاکستان ہے جو باتیں نہیں عملی کام بھی کرکے دکھا رہے ہیں اور جب تک عوام کو تمام سہولیات نہیں مل جاتی ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق، ڈسٹرکٹ انچارج ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد ظفر احمدصدیقی واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی صلاح الدین راشد خلجی ندیم صدیقی ناصر قریشی،یوسی ٹان کے ذمہ داران اور حق پرست امیدواران برائے بلدیاتی انتخابات بھی موجود تھے۔
سید امین الحق