نشے سے پاک پشاور مہم کو پورے صوبے تک وسعت دینے کی ضرورت ہے: محمود خان 

        نشے سے پاک پشاور مہم کو پورے صوبے تک وسعت دینے کی ضرورت ہے: محمود خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں منشیات سے پاک پشاور مہم کے دوران 1200 افراد کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر کر دیا گیا۔ اس حوالے سے شیراز ارینا گیدرنگ ہال میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرچیف سیکریٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش، کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان سمیت صوبائی وزراء، سیکریٹری صاحبان،انتظامی افسران، سینئر صحافی حضرات،صحت یاب ہونے والے افراد، ان کے خاندان اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعدار میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کامیاب مہم شروع کرنے اور اسے کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود،ضلعی انتظامیہ،محکمہ سوشل ویلفیئر،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ناقابل یقین طور پر عرصہ دراز سے نشے کی لت میں مبتلا افراد حیرت انگیز طور پر صحتمند ہوئے ہیں انہوں نے نشے سے پاک پشاور مہم کو پورے صوبے تک وسعت دینے اعلان کیا اور اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈویژنل کمشنرز کو ہوم ورک شروع کرنے کی ہدایات جاری کیے انہوں پورے صوبے میں منشیات فروشوں کے خلاف فیصلہ کن اپریشن شروع کرنے کے لئے موقع پر موجود پولیس کے اعلیٰ حکام کو احکامات جاری کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش کی۔سرپرستی اور اعتماد کے بدولت نشے سے پاک پشاور مہم کامیابی سے ہمکنار ہوئی انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے کہ 1200 افراد آج صحتیاب ہوکر اپنے خاندانوں میں واپس جارہے ہیں مہم کی بدولت 800 ایسے افراد جو کہ کئی سالوں سے لاپتہ تھے اور خاندان والے انہیں مرے ہوئے سمجھ کر مایوس ہوچکے تھے آج صیح سلامت صحتمند ہوکر اپنے خاندانوں میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے صحتیاب افراد کو غازی کا خطاب دیا اور تنبیہ کی کہ ان کو پوڈری،یا نشئی نہ کہا جائے کمشنر پشاور نے یکم ستمبر سے نشے سے پاک پشاور مہم کے دوسرے فیز کا اعلان کرتے اہلیانِ پشاور سے وعدہ کیا کہ دوسرے مرحلے میں پشاور کی سڑکوں پر موجود 700 کے قریب نشے کے عادی افراد کو۔تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کردیا جائے جس سے پشاور نشے کے عادی افراد سے مکمل صاف ہوجائے گا ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے کچھ شکایات موصول ہوئی ہے جس کی روشنی میں صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد خصوصی مہم شروع کی جائے گی انہوں نے پشاور کے تاجروں کی جانب سے پشاور کے صحتیاب ہونے والے 381 افراد کو تاجروں کی جانب سے روزگار دینے کا اعلان کیا انہوں نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سے نشے سے پاک پشاور مہم کو میگا پراجیکٹ کے طور پر پورے صوبے تک وسعت دینے کا مطالبہ کیا۔تقریب میں نشے سے صحتیاب ہونے والے افراد (غازیوں) نے تلاوت کلام پاک،حمد،خاکے اور ملی نغمے پیش کیے اور حاضرین سے داد وصول کی

مزید :

صفحہ اول -