ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو مل کر ایچ آئی وی ایڈز سے پاک پاکستان دینا ہے: شوکت یوسفزئی
پشاور(سٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا کہ حکومت ایڈز کی روک تھام کے لئے مکمل پر عزم ہے اور اس حوالے سے استعمال شدہ سرنجز پر مکمل پابندی سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ایچ آئی وی وبا قابو میں آگئی ہے، لیکن وباؤں میں ابھار آیا کرتے ہیں اس لئے مسلسل نگرانی اور اس کے علاج کیلئے وقت پر مناسب اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا میں فلپینز کے بعد پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جو اس وباء کا تیزی سے شکار ہو رہا ہے اس لئے اس پر قابو پانا بے حد ضروری ہے بین الاقوامی تنظیموں کی معاونت سے