زیر حراست 3ڈکیت حوالات توڑ کرفرار، 2اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج 

زیر حراست 3ڈکیت حوالات توڑ کرفرار، 2اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی آئی اے کینٹ کی زیر حراست 3خطرناک ڈکیت حوالات توڑ کر فرار ہو گئے2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان علی رضا اورمحمد عثمان تھانہ نواں کوٹ کے مقدمہ نمبر 3929/21اور کیمپ جیل سے لائے گئے ملزم محسن سے تھانہ لاری اڈا کے مقدمہ نمبر 289/22سے تفتیش کی جارہی تھی  تینوں ملزمان علی رضا،محمد عثمان اور محسن کو تفتیش کے بعد حوالات میں بند کروایا گیا تینوں ملزمان سی آئی اے کی حوالات توڑ کر فرار ہوگئے سی آئی اے کے نائب محررتاج حسین اورکانسٹیبل طاہر محمود کے خلاف غفلت،لاپرواہی اور 155Cپولیس آڈر 2002کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا  اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر ملزمان کے فرار ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -