ریلوے سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل، گواہان دوبارہ ریکارڈ سمیت طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاکستان ریلوے میں 55 کروڑ سگنل سسٹم کرپشن سکینڈل کیس کی سماعت7ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو دوبارہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا مالی بدعنوانی کے الزام میں ریلوے افسران اور پرائیویٹ کنٹریکٹر شامل ہیں،ملزمان میں پراجیکٹ ڈائریکٹر فہیم انور شاہ،سابق چیف سگنل انجینئر ملزم عطاء اللہ، سابق چیف فائنینشل آفیسر ڈاکٹر محمد سعید شامل ہیں،دیگر ملزمان میں ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد احمد اور پرائیویٹ فرم کے مالک ڈاکٹر معاز محی الدین شامل ہیں،نیب کے ریفرنس کے مطابق دوران تحقیقات ملزمان کی الیکٹرک سگنل پراجیکٹ میں آپس کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن منظر عام پر آنے کی صورت میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئی، ملزمان کا یہ اقدام حکومتی خزانے کو مبینہ طور 28 کروڑ کے نقصان کا موجب بنا۔