ڈی پی او ساہیوال آفس خوردبرد، ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب طلب 

ڈی پی او ساہیوال آفس خوردبرد، ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے ڈی پی او ساہیوال آفس میں کروڑوں روپے کی خورد برد کیس سماعت 3ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب سے بریت کی درخواستوں پر جواب طلب کر لیا  اکاؤنٹنٹ احمد سعید سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،ملزمان نے نئے ترمیمی نیب ایکٹ کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،نیب نے اکاونٹنٹ  احمد سعید،محمد شفیق، عارف، رائے حسن اور حسن علی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ملزمان پر ڈی پی او آفس ساہیوال میں 9 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔
اکاؤنٹنٹ احمد سعید اور دیگر نے بجلی، پیٹرول اور وردیوں کی مد میں نے خورد برد کی جبکہ سابق ڈی پی او ساہیوال عاطف اکرام پر انتظامی غفلت کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -