سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، ملزم جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے حکام کے حوالے 

 سوشل میڈیا پر ٹرولنگ، ملزم جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے حکام کے حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کرنے والے ملزم سحر سعود کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اے حکام کے حوالے کردیا  ایف آئی اے حکام کی جانب سے ملزم کو سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا،ایف آئی اے حکام نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ملزم حساس اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا ٹرینڈ چلاتاتھا،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے،عدالت نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے مزید سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -