صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  صوبائی دارالحکومت میں وارداتیں، 2گھروں کا صفایا، کئی راہگیر بھی لٹ گئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


           لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلا ت کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں چوری کی واردات کے دوران نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے حمزہ کے گھر سے 5لاکھ90 ہزار کی نقدی،زیورات دیگر سامان،اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عنایت کے گھر سے 4لاکھ25ہزار کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے فریدسے80ہز ار روپے اور موبائل ، مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے یاسین خان سے 65ہز ارروپے او موبائل،شادمان میں ڈاکوؤں نے سید علی عمران سے 21ہزار 300روپے اور موبائل، ہنجروال میں عباس سے70ہزارروپے اور موبائل فون،غالب مارکیٹ کے علاقہ میں اسد وقارسے45 ہزارروپے اور موبائل فون، اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے راحت صادق سے25 ہزار روپے اور شناختی کارڈ چھین لیاجبکہ نصیر آباد اور اچھرہ سے گاڑیاں اور شادمان،لوئر مال اور گرین ٹاؤن سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -