غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، سیف الملوک کھوکھر کی حاضری معافی درخواست منظور 

غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، سیف الملوک کھوکھر کی حاضری معافی درخواست منظور 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن مشتاق الہٰی بنگی نے   مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے سیف الملوک کھوکھرسمیت دیگر کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور جعل سازی سے کم رجسٹری فیس ادا کرنے کے کیس کی سماعت22ستمبر تک ملتوی کردی  آئندہ سماعت پر سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کو مقدمہ کے چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی،گزشتہ روزسیف الملوک کھوکھر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور لیا اینٹی کرپشن ایسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کیخلاف چالان  جمع کرا رکھا ہے۔
مقدمہ کے چالان میں ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر, رجسٹری محرر راجہ ندیم احمد اور پٹواری افتخار کنول نامزد ہیں،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ملزمان کے خلاف 2020 میں مقدمہ درج کیا۔

مزید :

علاقائی -