کاہنہ میں  ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان

کاہنہ میں  ڈکیتی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کاہنہ(نامہ نگار) کاہنہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، مقامی صحافی عبدالواحد خاں کے سکول میں دس دن کے اندر دوسری مرتبہ چوری،چور لاکھوں روپے کا سامان، نقدی، لیپ ٹاپ لوٹ کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے چاروں اطراف پولیس چوکیاں جن میں ہلوکی، سواآصل، لکھوکی چوکی ہونے کے باوجود مقامی شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔جرائم پیشہ افراد گلی کوچوں میں دندناتے پھر رہے ہیں لیکن پولیس گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے سرشام چور ڈاکوں وارداتوں میں مصروف ہوتے ہیں  علاقہ میں گشت کرنے والے اہلکار اپنے دوستوں کے ڈیروں پر گپ شپ میں مصروف ہوتے ہیں کاہنہ گردونواح روڈ پر کوئی پولیس اہلکار نظر نہیں آتا  اہل علاقہ نے سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اتنی نفری ہونے کے باوجود جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع نہ ہونا کاہنہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 

مزید :

علاقائی -