پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی
پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف وسابق صدر پاکستان سید پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ گزشتہ دنوں دبئی میں منائی گئی جس کا اہتمام  آل پاکستان مسلم لیگ متحدہ عرب امارات  نے کیا- سالگرہ کی تقریب میں APML کے عہدیداروں، ممبران اور آفیشلز نے شرکت کی-

شرکت کرنے والوں میں فرزانہ منصور، یونس ملک، عمر  بلوچ، فراز احمد صدیقی، سجاد قریشی، شہزاد، چودھری اقرار، ڈاکٹر عزیز اعوان، ہما  اور امبر شاہ شامل ہیں- اس موقع پر متذکرہ افراد نے جنرل  پرویز مشرف کی 79 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی-

سالگرہ کے موقع پر مقررین نے پرویز مشرف کی بطور صدر پاکستان اوربطور چیف آف آرمی سٹاف پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا- تقریب کے آخر میں پرویز مشرف کی صحت و تندرستی کے لیے دعا بھی کی گئی-