ڈیرہ غازی خان، بستی وڈانی میں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی گاڑی میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر کے مثال قائم کر دی 

ڈیرہ غازی خان، بستی وڈانی میں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی گاڑی میں سیلاب متاثرین کو ...
ڈیرہ غازی خان، بستی وڈانی میں اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی گاڑی میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر کے مثال قائم کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)  ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے  کروڑوں لوگوں کو بے گھر کر دیا ہے ،  ایسے میں  ڈیرہ غازی خان  کی بستی وڈانی میں اسسٹنٹ کمشنر  کی ویڈیو سامنے آئی ہے جو اپنی گاڑی میں سیلاب متاثرین کو ریسکیو کر رہے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  اسسٹنٹ کمشنر  شکیب سرور  اپنی ذاتی گاڑی میں  سیلاب میں پھنسے بچے کو ریسکیو کر کے لائےہیں ۔

اسسٹنٹ کمشنر  شکیب سرور وڈانی بستی سے اپنی گاڑی میں لوگوں کو ریسکیو  کر رہے ہیں ،  میڈیکل کیمپ اور سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ 3 وقت کا کھانا، ٹی ڈی سی پی ائیر پورٹ روڈ پر رہائش  وغیرہ یقینی بنائے ہوئے ہیں  ۔

 یہی نہیں بلکہ وہاں ٹیچرز کو بھی اینگیج کیا ہے تاکہ بچوں کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے فلڈ کے ٹرامہ سے نکالا جاسکے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ میں  بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے ، جس سے کروڑوں لوگ  بے گھر ہو چکے ہیں  ، اب تک ایک ہزار سے زائد افراد طوفانی بارشوں اور سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں جبکہ دیگر مالی نقصان کا تخمینہ لگانا  ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے  حالیہ تباہی کے بعد  سیلابی صورتحال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے  عطیات کی اپیل کی گئی ہے ۔