این اے 118 ننکانہ ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

این اے 118 ننکانہ ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا
 این اے 118 ننکانہ ضمنی الیکشن، پیپلزپارٹی نے( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے این اے 118 ننکانہ کے ضمنی الیکشن میں( ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کردیا۔

"جیو نیوز "کے مطابق لاہورمیں لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی  کے رہنماحسن مرتضیٰ نے کہا کہ این اے 118 میں پی پی کے امیدوار نے کاغذات واپس لے لیے ہیں، ہم( ن )لیگ کی امیدوار شذریہ منصب کی بھرپور حمایت کریں گے۔

 حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں لوگوں کو ریلیف چاہیے، مہنگائی کم نہ ہوئی تو حکومت کیلئے  مشکلات ہوں گی۔اس کے علاوہ ( ن) لیگ کے ملک ندیم کامران نے کہا پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں مہنگائی کم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔