بہروز سبزواری نے آج کے دور میں شادیوں میں ناکامی کی ممکنہ وجہ بتا دی
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے آج کے دور میں شادیوں کی ناکامی پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے اور کہاکہ شادیوں کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ دکھاوا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق اُنہوں نے کہا کہ شادی کے وقت شاندار تقریبات کا انعقاد اکثر شادیوں کے ٹوٹنے کی وجہ بنتا ہے، شادی کی شاہانہ تقریبات کی وجہ سے لوگوں کی ایک دوسرے سے امیدیں بڑھ جاتی ہیں۔
بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ اس طرح کی شاہانہ تقریبات ابتداء میں تو زندگی کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کرتی ہیں لیکن جب حقیقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو چیزیں مختلف ہوتی ہیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس لیے یہ دکھاوا بھی شادی کے ناکام ہونے کی وجہ بنتا ہے۔