سندھ میں سیلاب کے باعث پانی میں ڈوبے ٹریک پر ٹرین کا سفر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں ، ملک بھر میں ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہو اہے ، ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ریلوے ٹریک پوری طرح پانی میں ڈوبا ہے جب کے اطراف میں بھی دریا کا منظر ہے ۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین کا ٹریک پوری طرح پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، جبکہ ٹریک کے اردگرد کا علاقہ دریا کا منظر پیش کر رہا ہے، ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ شہری نے کہا کہ یہ سندھ کے حالات ہیں، اللہ ہم پر رحم فرمائے،شہری نے کہا کہ شالیمار ایکسپریس سندھ کے علاقے دوڑ سے روانہ ہوئی اور اللہ کے آسرے پر چل رہی ہے،شہری نے بتایا کہ دوڑ سے باندی اسٹیشن کے درمیان ریلوے لائن کا یہ منظر ہے،شہری نے صوبے کی صورتحال پر دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
This is from Sindh. A traveler on Shalimar Express shared how the train barely made it out of the water. pic.twitter.com/Tc4IIlbnrx
— N. (@guldaar) August 25, 2022