نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے جانے والے شخص کو بھی قتل کردیا گیا، 31 سالہ سنیل گنی کے بھائی کو 12 اگست کو قتل کردیا گیا تھا۔
روزنامہ جنگ نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے جانے والے کو بھی ملزمان نے سرعام قتل کردیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بھی قتل کا ملزم تھا جبکہ اسے مارنے والے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر پہلے سے مختلف مقدمات درج ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق جب سنیل بھائی کے قتل کے ایک دن بعد بدلہ لینے کے لیے پہنچا تو ملزمان نے اسے بھی قتل کردیا۔ ملزمان کی شناخت راہول، اجے اور مکیش کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کے ساتھ ان کے کچھ ساتھی بھی موجود تھے۔واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق ملزمان سنیل کو سڑک پر گھسیٹا اور اسے شدید زخمی حالت میں وہیں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ سنیل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔