دریائے سوات بپھر گیا، کالام میں ہنی مون ہوٹل پانی میں بہہ گیا

دریائے سوات بپھر گیا، کالام میں ہنی مون ہوٹل پانی میں بہہ گیا
دریائے سوات بپھر گیا، کالام میں ہنی مون ہوٹل پانی میں بہہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کالام (ڈیلی پاکستان آن لائن )دریائے سوات میں طغیانی کے باعث تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، دریا کنارے قائم کالام کا سب سے بڑا ہوٹل "ہنی مون ہوٹل "بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پیج پاکستان ٹورازم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلابی ریلہ ایک بہت بڑے اور خوبصورت ہوٹل کو نست و نابود کرتے ہوئے ساتھ بہا لے گیا ، اطلاعات کے مطابق ہوٹل کو خطرے کے باعث پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا ،اس لیے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں دریائے سوات راستے میں آنے والی عمارت اور پل کو اپنے ساتھ بہا لے جاتا ہے جس میں شہری استغفراللہ اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند کرتے ہوئے دریا سے دور چلے جاتے ہیں ،۔