شہزاد نور کی" سیلاب" سے متعلق پوسٹ نے سب کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی سپر ماڈل شہزاد نورکی سیلاب سے متعلق پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اس وقت سیلابی صورتحال سے دو چار ہے .سوشل میڈیا پر زیر گردش سیلاب زدگان کی کہانیاں ، خبریں ،ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں یہ دیکھ کر ناصرف عوام بلکہ پاکستانی شوبز شخصیات بھی اظہار افسوس کر رہے ہیں۔معروف ماڈل شہزاد نور نے بھی اس صورتحال پر اظہار افسول کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر سیلاب زدگان کی چند تصاویر اپلوڈ کی ہیں اور ساتھ میں ایک متاثر کن شعر لکھا ہے۔ شہزاد نور نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "وہ کونسے ممالک ہیں جہاں انقلاب آتا ہے ، ہمارے ہاں تو صرف سیلاب آتا ہے"۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ شہزاد نور کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہاہے۔