بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا، عمر سرفراز  چیمہ

بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا، عمر سرفراز  چیمہ
بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا، عمر سرفراز  چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی)مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے وفاقی حکومت کی جانب سے مہنگائی اور بجلی بل کی اوور بلنگ پر عوام روز سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا وفاقی حکومت نااہلی نالائقیی،بد نیتی اور چوری کے تمام ریکارڈ توڑ چکی ہے۔شریف زرداری گینگ کی نالائقی، نا اہلی اور چوری کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے۔بجلی کے بلوں میں فیول ایڈ جسٹمنٹ کے نام پر ڈاکہ ڈالا گیا،صفر یونٹ پر ہزاروں کے بل آچکے ہیں۔ نالائق شہباز زرداری نے 1200میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل ہو نے کے باوجود امسال جولائی میں 10 فیصد کم بجلی پیدا کی۔کنزیومر پرائس انڈیکس پی ٹی آئی کے دور میں 12 فیصد تھا جو اب ساڑھے چوبیس فیصد پر پہنچ چکا ہے۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا سنسیٹو پرائس انڈیکس 17 فیصد سے 42 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔نالائق ٹیم نے مہنگا تیل دگنی مقدار میں خریدا جس سے قومی خزانے کو نقصان اور عوام کو مہنگائی کابوجھ اٹھانا پڑ رہا ہے۔مہنگائی 43 فیصد تک پہنچ چکی،بجلی کے بل میں اوور بلنگ کے ذریعے ڈاکہ مارا گیا ہے۔