ڈیم تعمیر کرکے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

ڈیم تعمیر کرکے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران ...
ڈیم تعمیر کرکے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن)  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ   ڈیم تعمیر کر کے ہم سیلاب کے نقصانات سےبچ سکتے ہیں ، اگر ہمارے پاس ڈیم ہوتے تو  سیلابی پانی سے نقصانات کی بجائے ترقی ہوتی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب سے سند ھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ، متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والی نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہاہے ،  2010کےسیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے،  سیلاب کے نقصانات سے بچنے کا واحد حل چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی تعمیر ہے، ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی کی گئی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  ڈیم تعمیر کرکے ہم سیلاب کے نقصانات سے بچ سکتے ہیں ، ڈیم تعمیر کرکے ہم بارشوں کے پانی کو قیمتی اثاثہ بنا سکتے ہیں،پاکستان میں ڈیمزکی تعمیر  ناگزیر ہے ،  اپنے دور حکومت میں دس ڈیمز بنانے کا پلان بنایا تھا،  متعلقہ انتظامیہ ہر متاثرہ شخص تک رسائی ممکن بنائے ،نقصانات کا ازالہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -