انورمقصود نے تھیٹر "ساڑھے 14 اگست" میں آئٹم سونگ شامل کرنے پرمعذرت کرلی
کراچی(ڈیلی پاکستان آ ن لائن) پاکستانی معروف سینئر لکھاری اور مزاح نگار انور مقصود نے کراچی میں پیش کئے جانے والے اپنے مزاحیہ سیاسی تھیٹر "ساڑھے14 اگست "میں آئٹم سونگ شامل کرنے پرمعذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق انور مقصود نے ایک انٹرویو میں کہا کہ"وہ اپنے سٹیج ڈرامے "ساڑھے 14 اگست "میں آئٹم سونگ شامل کررہے ہیں جس پر وہ معذرت خواہ ہوں"۔انور مقصود کے مطابق" آئٹم سانگ شامل کرنے کا مقصد پڑوسی ملک کی روایت کو دکھانا تھا"۔ انور مقصود کا کہنا تھا کہ "وہ اس طرح کے کام نہیں کرتے لیکن کیونکہ تاریخ دکھانی تھی اس لیے آئٹم سانگ شامل کرنا پڑا "۔مزاح نگار نے مزید کہا کہ" اگر کسی کو آئٹم سانگ شامل کرنا برالگا تو میں معذرت خواہ ہوں "۔
واضح رہے کہ ساڑھے 14 اگست گزشتہ دو ہفتوں سے آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جا رہا ہے۔