ایک سالہ بچے کو اپنے ساتھ کندھے پر اٹھائے سائیکل رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا

ایک سالہ بچے کو اپنے ساتھ کندھے پر اٹھائے سائیکل رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو نے ...
ایک سالہ بچے کو اپنے ساتھ کندھے پر اٹھائے سائیکل رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اس دور میں غریب آدمی کے لیے زندگی جینا دوبھر ہو چکا ہے۔ بالخصوص اگر مرد یا خاتون اکیلے ہوں اور ان کے بچے بھی ہوں تو انہیں کمانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی نبھانی ہوتی ہے اور باہمت ہوتے ہیں وہ لوگ جو اس ذمہ داری کو بخوبی نبھا پاتے ہیں۔ بھارت سے ایسے ہی ایک باہمت شخص کی ویڈیو انٹرنیٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس شخص کا نام راجیش ہے جو روز گار کے لیے ریاست بہار سے ریاست مدھیاپردیش کے شہر جبل پور میں رہتا ہے اور وہاں سائیکل رکشہ چلاتا ہے۔ راجیش کا ایک سال کا بیٹا ہے جس کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی اور نہیں ہے۔ چنانچہ راجیش جب رکشہ لے کر نکلتا ہے تو اپنے بچے کو بھی ساتھ ہی لے جاتا ہے۔ وہ ایک ہاتھ سے رکشہ چلاتا ہے اور دوسرے ہاتھ میں اس نے اپنے بیٹے کو اٹھا رکھا ہوتا ہے۔
راجیش نے بتایا کہ وہ 10سال قبل جبل پور آیا تھا۔ اسے ضلع سیونی میں واقع کنہارگاﺅں کی رہائشی ایک خاتون سے محبت ہو گئی اور دونوں فٹ پاتھ پر اکٹھے رہنے لگے۔ ان کے ہاں اس بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد خاتون کسی اور شخص کے ساتھ بھاگ گئی اور اس کے بعد سے راجیش اکیلا اس بچے کی پرورش کر رہا ہے۔ انٹرنیٹ پر راجیش کی ایک ہاتھ میں بچہ اٹھائے رکشہ چلانے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس آدمی کے حوصلے کی داد دے رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -