کرن جو ہر نے شو میں آئی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے انتہائی شرمناک سوال پوچھ لیا، اداکارہ شرم سے لال ہوگئی

کرن جو ہر نے شو میں آئی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے انتہائی شرمناک سوال پوچھ ...
کرن جو ہر نے شو میں آئی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے انتہائی شرمناک سوال پوچھ لیا، اداکارہ شرم سے لال ہوگئی
سورس: Instagram/kiaraaliaadvani

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر پر اپنے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں فحش گوئی کا الزام عائد کیا جاتا ہے، جو بہت حد تک درست بھی ہے۔ گزشتہ دنوں کرن جوہر نے اس کا ایک اور ثبوت مہیا کرتے ہوئے اداکارہ کیارا ایڈوانی سے ایک ایسا سوال پوچھ لیا کہ کیارا ایڈوانی کا چہرہ شرم سے لال ہو گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کافی وِد کرن کی اس قسط میں کیارہ ایڈوانی اور شاہد کپور بطور مہمان شریک ہوئے جہاں دونوں نے کچھ چشم کشا انکشافات بھی کیے۔
شو میں شاہد کپور اور کیارہ ایڈوانی کی ایک فلم کے سین کی بات ہوئی جس میں ان دونوں کو قربت کے لمحات میں دکھایا گیا تھا۔ یہ موضوع آیا تو کرن جوہر نے متجسس ہوتے ہوئے کیارا سے پوچھ لیا کہ ”آپ نے ’یہ‘ کبھی نہیں کیا؟“ اس پر کیارا شرما جاتی ہے اور کہتی ہے کہ ”میری ماں بھی یہ شو دیکھے گی۔“
 کیارا کے اس جواب پر کرن جوہر کہتے ہیں کہ ”تو کیا ہوا؟ کیا تمہاری ماں سمجھتی ہے کہ تم ابھی کنواری ہو؟“کرن کی اس بات پر کیارا سر نیہوڑا کر بیٹھ جاتی ہے اور دھیمے سے کہتی ہے ’کاش ایسا ہو۔‘

مزید :

تفریح -