عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں، اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا

عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں، اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا
عمران خان سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبریں، اسلام آباد پولیس کا موقف آگیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے واضح کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی بلکہ ان کے حوالے سے خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ تعداد سے زائد سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان سے سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی، اس حوالے سے غلط تشہیر کی جا رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزراء اعظم کی مروجہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔ جن خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ان کو مد نظر رکھتے ہوئے سابق وزیر اعظم کو مقررہ تعداد سے زائد سیکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مزید ضرورت پڑی تو عمران خان کو اضافی سیکیورٹی بھی مہیا کی جائے گی۔ دوسروں صوبوں کی پولیس وزارتِ داخلہ کی اجازت اور پولیس رولز کے مطابق ہی طلب کی جا سکتی ہے۔ "عوام سے گزارش ہے کہ  غیر مصدقہ اطلاعات پر کان مت دھریں اور اسلام آباد کیپٹل پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔"