پنجاب پولیس کی واٹس ایپ سروس متعارف، پہلے ہی دن ایک لاکھ لوگوں نے استفادہ کیا

پنجاب پولیس کی واٹس ایپ سروس متعارف، پہلے ہی دن ایک لاکھ لوگوں نے استفادہ کیا
پنجاب پولیس کی واٹس ایپ سروس متعارف، پہلے ہی دن ایک لاکھ لوگوں نے استفادہ کیا
سورس: Facebook/PunjabPolicePakistanOfficial

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کی واٹس ایپ سروس پہلے ہی دن اس قدر مقبول ہو گئی کہ ایک لاکھ لوگوں نے اس سے استفادہ کیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پنجاب پولیس کی طرف سے شروع کی گئی واٹس ایپ سروس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی پنجاب پولیس سے رابطہ کیا اور اپنی شکایات درج کرائیں۔ 
رپورٹ کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گزشتہ روز پنجاب پولیس واٹس ایپ سروس اور آن لائن کمپلین سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔ پنجاب پولیس کا واٹس ایپ نمبر 0331-7871787ہے ، جس پر کوئی بھی شہری کسی بھی وقت پولیس سے رابطہ کر سکتا ہے۔ 
اس نمبر پر پنجاب پولیس کی 15سروس سے زیادہ زیادہ سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ ان سروسز میں کرائم رپورٹ، آئی جی پی شکایت سیل، پولیس خدمت مراکز کی سہولیات، خواتین کے ساتھ جنسی ہراسگی کی رپورٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانی زینب الرٹ، سٹیزن پورٹل، گھریلو ملازمین کے کریمنل ریکارڈ کی تصدیق جیسی سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔