"جج قانون کے نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے" فواد چوہدری کی کڑی تنقید

"جج قانون کے نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے" فواد چوہدری کی کڑی تنقید
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلامیے کو معطل کیے جانے پر فواد چوہدری کا موقف بھی آگیا۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا "پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے،  آج ہی کے فیصلے لیں،  اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کیخلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ انہوں نے زیر حراست تشدد یعنی Custodial Torture جیسے سنگین الزام کو نظرانداز کر کے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا، دوسری طرف پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماؤں کیخلاف انہی الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم اتنا بے وقعت ہے کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا۔"

فواد چوہدری نے ججز پر تنقید کرتےہوئے کہا " ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔"

مزید :

قومی -