3.6 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے کے بعد گرل فرینڈ  چھوڑ کر چلی گئی، بوائے فرینڈ  کے پاس پھوٹی کوڑی نہ چھوڑی

3.6 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے کے بعد گرل فرینڈ  چھوڑ کر چلی گئی، بوائے فرینڈ ...
3.6 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے کے بعد گرل فرینڈ  چھوڑ کر چلی گئی، بوائے فرینڈ  کے پاس پھوٹی کوڑی نہ چھوڑی
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں 3.6 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتنے کے بعد گرل فرینڈ نے بوائے فرینڈ کو چھوڑ دیا اور سارے پیسے لے کر چلی گئی۔ 

ڈیلی سٹار کے مطابق کرک سٹیونز نامی شخص کی گرل فرینڈ لورا ہوئل نے  3.6 ملین پاؤنڈ کی لاٹری جیتی تھی، اس قومی لاٹری کے تحت لورا کو 30 سال تک کیلئے ہر مہینے 10 ہزار پاؤنڈ کی رقم ادا کی جائے گی۔  کرک سٹیونز کے مطابق اس کی گرل فرینڈ اس کے ساتھ بنا کرایہ ادا کیے رہتی تھی، اس کی ذمہ داری یہ تھی کہ وہ ہر ہفتے لاٹری خریدنے پر 25 پاؤنڈ خرچ کرتی رہے گی لیکن جب لاٹری میں انعام نکلا تو اس کے ڈیڑھ سال بعد لورا مجھے چھوڑ کر چلی گئی۔

سٹیونز کے مطابق اس کی گرل فرینڈ جاتے ہوئے سب کچھ لے کر چلی گئی اور اس کے پاس پھوٹی کوڑی تک نہیں چھوڑی، اب وہ چاہتی ہے کہ ہمارے دونوں کتے بھی وہ لے جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -