محمد وسیم ایشیا ءکپ سے باہر، متبادل سٹار باؤلر سکواڈ میں شامل
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیاءکپ ٹی 20 ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا گیا ہے، فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر سائیڈ سٹرین انجری کے باعث ایشیا ءکپ سے باہر ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پریکٹس کے دوران کمر میں تکلیف پر محمد وسیم کا دبئی میں ایم آر آئی سکین کروایا گیا تھا۔ایم آر آئی سکین رپورٹ کے جائزے کے بعد پی سی بی میڈیکل پینل نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔فاسٹ بولر حسن علی کو محمد وسیم جونیئر کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔