میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ جسٹس شوکت عزیز کے تازہ بیان پر نواز شریف کا رد عمل

میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ جسٹس شوکت عزیز کے تازہ بیان پر نواز ...
میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ جسٹس شوکت عزیز کے تازہ بیان پر نواز شریف کا رد عمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟

لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔انہوں نے کہا پوچھتا ہوں مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟

مزید :

قومی -