جسمانی تعلق قائم نہ کرنے پر 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے شخص کو 23 برس  قید کی سزا

Aug 26, 2022 | 11:33 PM

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں 31 سالہ شخص کو 18 برس کی لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں قید کی سزا سنادی گئی، وہ کم از کم 23 برس جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے گا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  31 سالہ لوئس ہائنز نے 18 سالہ للی سلیوان کو گزشتہ برس 16 دسمبر کو قتل کرنے کا اعترافِ جرم کیا تھا تاہم اس نے اس الزام سے انکار کیا ہے کہ قتل کے پیچھے کوئی جنسی پہلو کار فرما تھا۔ دوسری جانب جج نے جنسی محرک کے الزام کو برقرار رکھا اور مجرم کو زیادہ سے زیادہ سزا سنائی ہے۔

لوئس ہائنز اور للی کی ملاقات ایک کلب میں ہوئی تھی۔ کلب بند ہونے کے بعد دونوں کو ساتھ دیکھا گیا ، عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے ایک مرد اور خاتون کو جھگڑتے دیکھا   جب کہ خاتون چلا رہی تھی۔ دونوں کو ملوانے والی للی کی سہیلی کے مطابق لوئس للی کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کرنا چاہتا تھا۔

مزیدخبریں