ماں کا کینسر  کا علاج کرانے کیلئے جسم فروشی کرنے والی روسی ماڈل کی لاش دریا سے مل گئی

ماں کا کینسر  کا علاج کرانے کیلئے جسم فروشی کرنے والی روسی ماڈل کی لاش دریا ...
ماں کا کینسر  کا علاج کرانے کیلئے جسم فروشی کرنے والی روسی ماڈل کی لاش دریا سے مل گئی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی روز قبل لاپتا ہونے والی روسی ٹی وی رئیلٹی سٹار انستاسیا کوچروی کی لاش دریا سے مل گئی، انستاسیا  کی لاش پر انڈرویئر کے علاوہ کوئی اور کپڑا نہیں تھا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق  انستاسیا کی لاش سینٹ پیٹرز برگ کے قریب دریا سے ملی جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔  تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ واقعہ خود کشی کا ہے یا ماڈل گرل کو کسی نے قتل کیا ہے۔ 

مقامی میڈیا کے مطابق انستاسیا کا ایک ہفتے پہلے اپنی والدہ سے رابطہ منقطع ہوا تھا اور تین روز پہلے اس   کی ماں نے پولیس کو گمشدگی کی اطلاع دی۔

روسی میڈیا کے مطابق انستاسیا پہلے ٹی وی رئیلٹی شو میں کام کرتی رہی ہے لیکن کچھ سال پہلے اس نے جسم فروشی بھی شروع کردی تھی، وہ ایک رات کے 700 پاؤنڈ تک وصول کرتی تھی۔ وہ جسم فروشی کے مکروہ کام میں اس لیے آئی تھی کیونکہ اس کی ماں کو کینسر تھا اور وہ اس کا علاج کروا رہی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -