سٹیٹ بینک نے وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا
کراچی(آئی این پی) سٹیٹ بینک نے وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا، پاکستان بھر میں تمام بینک برانچوں میں نقد یا کراس چیک کے ذریعے عطیات دیے جا سکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے ہدایت پر وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے۔مرکزی بینک نے کہا ملک کے تمام بینک برانچوں میں نقدرقم یا کراس چیک جمع کرائیجاسکتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل طور پرراست، آئی بی ایف ٹی کے ذریعے بھی عطیات جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہروشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈرز بھی وزیر اعظم فلڈ ریلیف فنڈ کے آئیکون پر کلک کر کے عطیہ دے سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے ممالک میں وائر ٹرانسفر یا منی ٹرانسفر آپریٹرز/ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے بھی عطیات دے سکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ فنڈ کے بارے میں آگاہی پیدا کریں اور عطیہ دہندگان کو عطیات دینے میں سہولت فراہم کریں۔
سٹیٹ بینک